پاکستان اور کویت کا 25 ملین ڈالر کے قرض معاہدے پر دستخط کا اعلان

0
78

اسلام آباد،// پاکستان اور کویت نے 3 جون کو مہمند ڈیم کے لیے 25 ملین ڈالر کے قرض کے معاہدے پر دستخط کرنے پر اتفاق کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور کویت کا پانچواں مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس ہوا ، اجلاس وزیرنجکاری عبدالعلیم خان اورکویتی وزیرتجارت عمرسعود ال عمرکی صدارت میں ہوا۔
جس میں‌3 جون کو مہمند ڈیم کیلئے25ملین امریکی ڈالرکے قرض معاہدے پر دستخط کا اعلان کیا گیا۔
دیامربھاشاڈیم کی مالی اعانت کیلئے عرب کوآرڈینیشن گروپ نے شمولیت کی یقین دہانی کرائی. پاکستان کےاہم وزارتی شعبوں کی نمائندگی کرنیوالےاعلیٰ سطح وفدنے مثبت بحثوں میں شرکت کی۔
عبدالعلیم خان نے پاکستانیوں کےلیےویزا طریقہ کارکوآسان بنانےکی درخواست کرتے ہوئے کویتی سرمایہ کاروں کوپاکستان کی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سےفائدہ اٹھانےکی دعوت دی۔
صنعت، انجینئرنگ اور نیوز ایکسچینج کے شعبوں میں مشترکہ ورکنگ گروپس کے قیام ،معاہدوں پر دستخط ہوئے جبکہ زراعت ، بندرگاہوں، دہرے ٹیکس سے بچاؤ اور اعلیٰ تعلیم کمیشن میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر اتفاق کیا۔
پاکستان کویت مشترکہ وزارتی کمیشن کے پانچویں اجلاس میں تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا گیا جبکہ عبدالعلیم خان نے چھٹے اجلاس کے لیے اسلام آباد میں اہم پیش رفت کی توقع ظاہر کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا