سنگم تھیٹر گروپ کے زیر اہتمام اسٹریٹ تھیٹر’میرا ووٹ، میرا اختیار‘ کا انعقاد

0
144

ڈرامے میں ووٹر کے حقوق اور صحیح امیدوار کو منتخب کرنے کا طریقہ دکھایا گیا ہے
لازوال ڈیسک
کشتواڑ؍؍سنگم تھیٹر گروپ ریاسی نے ایک اسٹریٹ تھیٹر ’میرا ووٹ، میرا اختیار‘ کا آغاز آج یہاں سامعین کے ساتھ مین بس اسٹینڈ کشتواڑ میں کیا۔ اس گروپ نے ضلع کشتواڑ کے مختلف مقامات پر بھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جن میں جی ڈی سی کشتواڑ، مین بازار چھاترو، تاریخی چوگان گراؤنڈ کشتواڑ، درابشالہ اور ضلع انتظامیہ کشتواڑ کے زیر اہتمام اور چیف الیکٹورل آفس جموںو کشمیرکے تعاون سے دیگر مقامات شامل ہیں۔
اس موقع پر دیوناش یادو (آئی اے ایس) مہمان خصوصی تھے۔وہیں ڈاکٹر کلدیپ جے کے اے ایس ڈی آئی او کشتواڑ، ایڈیشنل ایس پی پون کمار، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ایشان گپتا، ایس ایچ او کشتواڑ فردوس احمد اور ضلع انتظامیہ کے دیگر افسران، نوجوان، مقامی، بزرگ شہری اور عام لوگوں نے اس شو کو دیکھا۔وہیںآرٹسٹس نے 18 سال کی عمر کے نئے ووٹرز پر زور دیا کہ وہ انتخابی حلقوں میں اندراج کرائیں تاکہ وہ منصفانہ اور اخلاقی طریقے سے ووٹ ڈالیں۔ اس ڈرامے میں ووٹر کے حقوق اور صحیح امیدوار کو منتخب کرنے کا طریقہ دکھایا گیا ہے۔ اس ڈرامے کے ذریعے سماج کے تمام طبقات کو ہندوستان کی مضبوط جمہوریت کے لیے ووٹ دینے کی اپنی حتمی ذمہ داری کی ترغیب دی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا