پونچھ کے کٹھار تا قصبہ بذریعہ مرگائی مار نابنہ تین کلو میٹر سڑک کے کام کی شروعات

0
163

ڈی ڈی سی پونچھ یاسین محمد چوہدری اور ڈی ڈی سی ممبر چوہدری عبدالغنی نے کیا باقاعدہ افتتاح
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍ مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدسرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے بلاک ننگالی صاحب سائیں بابا کی عین سرحد سے لگی پنچایت قصبہ میں کٹھار تا قصبہ بزریعہ مرگائی مار نابنہ 4 کروڑ 67 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے جارہی نابارڈ اسکیم کے تحت 3 کلو میٹر لمبی سڑک کے کام کا ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ یاسین محمد چوہدری و ڈی ڈی سی ممبر چوہدری عبدالغنی نے کیا باقاعدہ افتتاح۔اس موقعہ پر وہاں کی عوام نے ڈی ڈی سی ممبر چوہدری عبدالغنی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انکے اس دیرینہ مطالبہ کو پورا کیا۔
اس موقعہ پر انکے ہمراہ کانگریس ضلع جنرل سکریٹری گلزار جٹ ، متعلقہ علاقے کے سابق منتخب نمائندگان و کثیر تعداد میں موجود رہے۔چوہدری عبدالغنی نے عوام سے کہا کہ جو وعدے انہوں نے انتخابانتخابات سے قبل کیے تھے وہ سبھی پورے کیے ہیں۔عوام نے چوہدری عبدالغنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں پونچھ کا بہترین لیڈر قرار دیتے ہوئے مستقبل میں انکے شانہ بشانہ چلنے کا عہد کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا