سانبہ میں پی ایس اے کے تحت 20 مقدمات میں ملوث کٹر چور کمانڈر گرفتار

0
308

پولیس عوام کی املاک بچانے کے لیے پرعزم ہے: ایس ایس پی بینم توش
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ ینم توش کی رہنمائی میں پولیس نے بیس مقدمات میں ملوث کٹر چور کمانڈر محمدارشاد عرف شادو کو حراست میں لے کر جیل میں بند کر دیا ہے۔اس ضمن میں ضلع مجسٹریٹ سانبہ، ابھیشیک شرما-آئی اے ایس کے جاری کردہ نظر بندی کے حکم کی تعمیل میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مذکورہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔شادو، جو کہ ایک پولیس افسر (اے ایس آئی) کا بیٹا ہے، بڑی برہمنہ، وجے پور، رام گڑھ، سانبہ، پرمنڈل، باہو فورٹ جموں، نگروٹہ جموں، چننی میں تقریباً 20 چوری کی وارداتوں میں ملوث تھا اور اس کی سرگرمیاں امن عامہ اور امن کے قیام کے لیے متعصبانہ تھیں۔ وہ چوروں کے خود ساختہ کمانڈر کے طور پر کام کر رہا تھا اور اس کے کہنے پر کئی چور کام کر رہے تھے۔اس ضمن میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ، بینم توش نے کہا کہ پولیس لوگوں کی املاک کو بچانے کے لیے پرعزم ہے اس لیے سانبہ ضلع میں چوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جارہی ہے جس میں پی ایس اے کے تحت بڑے چور کمانڈروں کی گرفتاری بھی شامل ہے تاکہ چوری کی تازہ وارداتوں کو روکا جاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا