نئے پنچایتی انتخابات تک پنچایتوں کی تحلیل کی مدت میں توسیع کی جائے

0
218

سرکار سرپنچوں اور پنچوں کی بقایہ تنخواہیں جلد واگزار کرے: نیاز چوہان
لازوال ڈیسک
پونچھ// مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر میں 9 جنوری 2024 کو پنچایتوں کی معیاد ختم ہونے جارہی ہے اور پنچایتوں کی تحلیل کا اعلان 9 جنوری کو متوقع بتایا جارہا ہے جبکہ بلاک ترقیاتی کونسلز بھی اپنی معیاد سے قبل ہی تحلیل ہونی متوقع ہیں جس کو لیکر مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے کھنیتر گاؤں سے تعلق رکھنے والے حاجی نیاز احمد چوہان جوکہ پنچایت کھنیتر کی موری وارڈ سے بطور پنچ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سرکار کو تین سطحی پنچایتی راج نظام کو مزید مستحکم بنانے کے لیے آئندہ پنچایتی انتخابات تک سرپنچوں و پنچوں کو اپنے عہدوں پر بحال رکھنا چاہیے کیونکہ بلاک ترقیاتی کونسلوں کی معیاد ختم ہونے میں ایک سال باقی ہے اور ضلع ترقیاتی کونسل کی معیاد ختم ہونے میں دو سال باقی ہیں اور اگر نئے پنچایتی انتخابات ہونے تک سرپنچوں و پنچوں کو اپنے عہدوں پر بحال رکھا گیا تو بلاک ترقیاتی کونسلز بھی مزید ایک سال تک اپنی خدمات انجام دیتی رہیں گی اور نئے انتخابات منعقد ہونے تک پنچایتی راج نظام کو مزید پھلنے پھولنے کا وقت بھی مل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنچایتوں اور بلاک ترقیاتی کونسلز کو اس طرح سے ملازمین نہیں چلا پائیں گے جس طرح عوام کے منتخب نمائندگان چلائیں گے اور عوامی منتخب نمائندگان کے متبادل ملازمین ہرگز نہیں ہوسکتے۔حاجی نیاز احمد چوہان نے مرکزی سرکار اور ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ پنچایتی نمائندگان کی تحلیل کی مدت میں توسیع کریں اور سرپنچوں و پنچوں کی بقایا جات تنخواہیں جلد واگزار کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا