انٹرنیشنل گجر مہا سبھا کے قومی صدر کرنل دیوآنند گجر کی راجوری آمد

0
161

کہاجموں کشمیر کے گجر بکروالوں کے خون میں حب الوطنی کا جذبہ
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ انٹرنیشنل گجر مہا سبھاکے قومی صدر کرنل دیو نند گجر نے سب ڈویژن سرنکوٹ کہ بفلیاز کے ٹوپی پیر گاؤں میں ہوئے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس سلسلے میں ڈاک بنگلور راجوری میں ذرائع ابلاغ سے بات کر تے ہوئے کرنل دیونند گجر نے کہا صدیوں سے گجر بکروال ہندوستانی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا گجر بکروال ہمیشہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہندوستانی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کچھ شر پسند عناصر کو گجر بکر والوں کا ہندوستانی فوج کے تئیں لگاؤ برداشت نہیں ہوا اور اس کے لیے یہ لوگ اس طرح کے پروپگنڈا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا ہم اپنے ملک کی سرکار کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ٹوپی پیر کے رہنے والے تین نوجوانوں کی موت پر سنجیدگی سے کام لیا اور سرکاری امداد کے ساتھ ساتھ مقدمہ دائر کر کے کاروائی کا حکم دیا۔ کرنل دیونند گجر نے کہاکہ مرکزی سرکار کی طرف سے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی سوگوار خاندانوں کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کی اور اس کے ساتھ ساتھ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی ان کے ساتھ ملاقات کی انتظامیہ نے اپنی طرف سے ان خاندان کے لوگوں کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی، اس کے لیے ہم سرکار کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ہم اس کے ساتھ ساتھ یہ مطالبہ کرتے ہیں جو بھی لوگ اس واقعہ کے پیچھے ملوث ہیں ان کو جلد از جلد سزا دی جائے۔ اس موقع پر انٹرنیشنل گجر مہا سبھا کے یوٹی چیئرمین چوہدری صلاح محمد، جموں کشمیر یوٹی کے صدر چوہدری اسلم کوہلی ، انٹرنیشنل گجر مہا سبھا کے ضلع صدر چوہدری صابر حسین کے علاوہ جموں کشمیر کے الگ الگ اضلاع سے آئے ہوئے انٹرنیشنل گجر مہا سبھا کے ممبر موجود تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا