سانبہ پولیس نے شہزاد پور کے قتل کی کوشش میں مزید 2 ملزمان کو گرفتار کیا

0
356

ساڑھے گیارہ مہینوں میں سانبہ پولیس نے ایک سو ستر کٹر مجرموں کو گرفتار کیا:ایس ایس پی بینم توش
راکیش چوہدری
سانبہ؍؍سانبہ پولیس نے شہزاد پور رام گڑھ کے قتل کی کوشش کے معاملے میں جالندھر (پنجاب) اور مجالتا (ادھم پور) سے دو اور کٹر ملزمان کو گرفتار کیا ہے جس میں ایک مقامی نوجوان پنکج پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کرکے اسے زخمی کردیا گیا تھا۔وہیںگرفتار ملزمان کی شناخت امیت کمار کوڈ نام "شرابی” ولد اونکار ناتھ ساکنہ وارڈ نمبر 1 پکی منڈی، سانبہ اور ایک اور ملزم کے طور پر کی گئی ہے۔یادرہے اس سے قبل 31.12.2023 کو، پولیس نے ایک سخت گیر مجرم کو گرفتار کیا تھا جس کی شناخت رادھے شام عرف شامو ولد سوم دت ساکنہ شہزاد پور، رام گڑھ کے طور پر کی گئی تھی۔ اس طرح پولیس نے پنکج پر قاتلانہ حملے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔اس سلسلے میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ بینم توش نے کہا کہ پولیس تمام مقدمات میںملزمان اور ان کے معاونین کو پکڑنے کے لیے انتہائی پیشہ ورانہ انداز اپناتے ہوئے گہرائی سے تفتیش کر رہی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ گزشتہ ساڑھے گیارہ مہینوں میں سانبہ پولیس نے ایک سو ستر کٹر مجرموں کو گرفتار کیا ہے اور پی ایس اے بھی لگایا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا