وزیر داخلہ امت شاہ کے دورے پر ڈمپل کی قیادت میں پاکستان مخالف ریلی

0
163

پاکستانی زیر انتظام کشمیر اورگلگت بلتستان کی آزادی کا کیا مطالبہ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سنیل ڈمپل صدر مشن سٹیٹ ہوڈ جموں کشمیر نے 9 جنوری کو وزیر داخلہ امت شاہ کے جموںدورہ کے موقع پر، پاکستان مخالف احتجاجی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے، پاکستان کے پتلے جلائے،۔انہوں نے وزیر داخلہ سے پاکستان کے ساتھ جنگ شروع کرنے اور پاسکتانی زیر انتظام کشمیر گلگت بلتستان کو آزاد کرانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان بے گناہوں کا قتل بند کرے اور پاکستان کو منہ توڑ جواب دیا جائے ۔ریلی سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے سنیل ڈمپل نے امیت شاہ کے دورے کا خیرمقدم کیا اور جموں و کشمیر میں دراندازی کرنے والے عسکریت پسندوں کو منہ توڑ جواب دینے پر زور دیا۔ڈمپل نے وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ جنگ شروع کریں اور پی او کے ، گلگت بلتستان کو پاکستان سے آزاد کرائیں اور اسے ریاست جموں و کشمیر کا حصہ بنائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا