گاندربل پولیس نے ضلع اسپتال گاندربل کے اشتراک سے پولیس لائن میں خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا

0
219

مختار احمد
گاندربل؍؍گاندربل پولیس نے جمعرات کو خیر سگالی جذبے کے تحت ضلع اسپتال گاندربل کے اشتراک سے ایک خون کے عطے کے کمپ کا انعقاد کیا۔اطلاعات کے مطابق ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکر کی ہدایت پر، ڈی ایس پی ڈی اے آر نذیر احمد کی نگرانی میں، گاندربل پولیس نے ضلع ہسپتال گاندربل کے تعاون سے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا جس میں پولیس افسران، اور ایس پی اوز نے شرکت کرکے خون کا عطیہ کیا۔اس موقع پر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال گاندربل ڈاکٹر نگہت یاسمین نے ڈاکٹروں اور نرسوں کے پینل کو ڈی پی ایل گاندربل میں تعینات کیا اور خون کا عطیہ دینے کے لیے گاندربل پولیس کی کوششوں کو سراہا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ خون کا ایک ایک قطرہ قیمتی انسانی جانوں کو بچا سکتا ہے اور ہمیں اپنا خون عطیہ کرکے انسانیت کی حفاظت کے لیے ایسے پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور ہر ایک کو آگے آنا چاہیے اور اپنا خون عطیہ کرنا چاہیے اور ہمارے نظامِ صحت میں خون کی گنجائش کو بڑھانا چاہیے۔گاندربل پولیس کی طرف سے عطیہ کیے گئے خون کے یونٹس کی ایک بڑی تعداد ایمرجنسی مریضوں کے لیے ضلع اسپتال میں جمع کردئے گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا