کنگن میں ڈرائیوروں کی عد دستیابی کی وجہ سے ایمبولینسیںایک سال سے کھڑی ہیں

0
111

اے ڈی ڈی سی گاندربل نے مسئلے کے ازالے کی یقین دہانی کرائی
مختار احمد
گاندربل؍؍گاندربل کے سب ڈیویثرن کنگن مڈیکل بلاک میں ایمبولنسوں کی کمی کو دور کرنے کے لئے ایک سال قبل ڈی ڈی سی کنگن تسمینا کپرا نے اپنے ڈی ڈی سی کانسچونسی ڈیولپمنٹ فنڈ میں سے دو ایمبولنسوں کے خریدنے کے لئے 15 لاکھ روپئے واگزار کئے جس کے بعد محکمہ صحت نے دو چھوٹی ایمبولنس گاڑیاں خریدی اگرچہ ان ایمبولنسوں کے خریدنے پر کنگن کے عوام نے خوشی کا اظہار کیا اور یہ اْمید ظاہر کی کہ ان ایمبولنسوں کو عوامی خدمات میں لاگایا جائے گا جس سے اس دور افتادہ علاقے کے مریضوں کو مشکلات سے نجات ملے گی تاہم المیہ یہ ہے کہ یہ دونوں ایمبولنس گاڑیاں پچھلے ایک سال سے بی ایم اْو آفس میں زنگ آلودہ ہو رہی ہیں .ایمبولنس گاڑیوں کے استعمال نہ کرنے کے سلسلے میں جب سی ایم اْو گاندربل سے بات کرنی چاہی تاہم اْنہوں نے معاملے کی نزاکت کو بھامپتے ہوئے سامنے آنے سے ہی انکار کیا بعد مِیں جب ڈی ڈی سی کنگن تسمینا کپرا سے رابطہ کیا گیا تو اْنہوں اس بات کی تصدیق کی کہ ڈرائیوروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے یہ ایمبولنس گاڑیاں پچھلے تقریبا ایک سال سے بے کار پڑی ہیں اْنہوں نے کہا کہ اگرچہ اس مسلے کے حوالے سے اْنہوں نے ای ایم اْو گاندربل سے بھی کئی بار رابطہ کیا گیا تاہم آج تک کوئی بھی حل سامنے نہی آیا تاہم اْنہوں نے کہا کہ مڈیکل بلاک کنگن میں موجود کئی ایمبولنس گاڑیاں کنڈم ہورہی ہیں اور اگلے چند دنوں میں ان نئی ایمبولنس گاڑیوں کو کام پر لگایا جائے گا تاہم یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر محکمہ کے پاس ڈرائیوروں کی کمی تھی تو پھر کیوں نئی گاڑیوں کو خریدا گیا.واضع رہے ضلع میں پہلے ہی محکمہ ہیلتھ کو ایمبولنس گاڑیوں کی کمی کا سامنا ہے خاص کر دور دراز علاقوں میں لوگوں کو ایمبولنس کی حصول کے لئے کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ محکمہ اس کمی کو دورکرنے کے ضرورت تھی تاہم ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے اب ایک اور مسلہ پیدا ہوگیا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈرائیوروں کی کمی کو دور کرنے کے لئے محکمہ کو چاہے کہ وہ آوٹ سورس کے ذرئعے ڈرائیوروں کے خدمات حاصل کرسکتے ہیں عوامی سطح پر اس حوالے سے کئی خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں تاہم اْمید ظاہر کی جارہی ہے کہ ضلع ترقیاتی کمیشنر گاندربل اس حوالے سے سنجیدہ نوٹس لیں گے اور اس لیت لعل کے حوالے سے تحقیقات عمل میں لائیں گے نیز محکمہ کو ان ایمبولنس گاڑیوں کو جلد استعمال میں لانے کا بھی حکم دیں گے۔جب یہ معاملہ اے ڈی ڈی سی گاندربل مشتاق احمد سمنانی کی نوٹس میں لایا گیا تو اْنہوں نے یقین دلایا کہ معاملے کے حوالے سے محکمہ سے جواب طلبی کی جائے گا اور بہت جلد ان ایمبولنس گاڑیوں کو استعمال میں لایا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا