ٹرانسپورٹ منیجر جگجیت سنگھ نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل پر کیا تبادلہ خیال

0
176

کہا انجم بشیر خان خٹک یا کسی دوسرے افسر کو اے آر ٹی او کا مکمل چارج دیا جائے
سرفرازقادری
پونچھ؍؍ مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے بس اسٹینڈ کے منیجر جگجیت سنگھ نے ٹرانسپورٹرز کی مشکلات سماعت کر ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے ٹرانسپورٹرز کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کو اے آر ٹی او کی مکمل تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے بہت سے مسائل ہوتے ہیں جو اے آر ٹی او کے دفتر سے ہی پورے ہوتے ہیں لیکن وہاں اے آر ٹی او کی مکمل تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ اپنی گاڑیوں کو کھڑا کر دفتر کے چکر لگانے میں مصروف رہتے ہیں جس سے ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت پر غیر معمولی اثر پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اے آر ٹی او پونچھ جو ایک حادثے میں زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد تحصیلدار حویلی انجم بشیر خان خٹک کو اے آر ٹی او پونچھ کا اضافی چارج دیا گیا تھا وہ بھی بہترین کام کررہے ہیں لیکن وہ تحصیلدار حویلی بھی ہیں جس کی وجہ سے انہیں کچھ دن محکمہ مال میں گزارنے پڑتے ہیں اور کچھ اے آر ٹی او کے طور پر جس سے ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا و ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ یاسین محمد چوہدری سے مطالبہ کیا ہیکہ وہ انجم بشیر خان خٹک جو کہ اے آر ٹی او پونچھ کا اضافی چارج سنبھال رہے ہیں انہیں مکمل اے آر ٹی او پونچھ تعینات کر دیا جائے یا پھر کسی دوسرے افسر کو اے آر ٹی او پونچھ تعینات کیا جائے تاکہ ٹرانسپورٹرز کی مشکلات کا بروقت ازالہ ہو پائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا