جموں و کشمیر انتظامیہ نے ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈز اننت ناگ کو معطل کر دیا

0
148

سری نگر، // جموں وکشمیر انتظامیہ نے ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ اننت ناگ کو ان کے طرز عمل میں زیر التوا انکوائری کے پیش نظر معطل کر دیا ہے۔
معطل شدہ افسر اس دوران صوبائی کمشنر کشمیر کے دفتر کے ساتھ منسلک رہیں گے۔
حکومت جموں وکشمیر کے جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری حکمنامے میں کہا گیا: ‘طرز عمل میں زیر التوا انکوائری کے پیش نظر مسٹر عبدالحفیظ شاہ ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈز (سابق سیٹلنٹ افسر) اننت ناگ کو جموں وکشمیر سول سر سز کے رول 31 کے تحت معطل کیا جاتا ہے’۔
حکمنامے کے مطابق مذکورہ معطل شدہ افسر اس دوران صوبائی کمشنر کشمیر کے دفتر کے ساتھ منسلک رہیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا