یو این آئی
سری نگر لداخ کو الگ انتظامی صوبے کا درجہ دینے کے ایک روز بعد پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے نئے صوبے کے ہیڈ کوارٹرز لیہہ میں مستقل طور پر قائم کرنے کی سخت مخالفت کی ہے۔ محبوبہ نے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ لیہہ میں مستقل طور پر ہیڈ کوارٹرز قائم کرنا کرگل کے لئے سراسر ناانصافی ہے اور اس علاقے کے ساتھ امتیازی سلوک برتنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر اوپشن یہ ہے کہ ہیڈکوارٹرز روٹیشنل بنیادوں پر لیہہ میں بھی قائم کئے جانے چاہئے اور کرگل میں بھی اُن کا قیام عمل میں لایا جانا چاہئے۔ قابل ذکر ہے کہ محبوبہ مفتی نے گزشتہ روز لداخ کو الگ انتظامی صوبہ دینے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پیرپنچال اور وادی چناب کو نظر انداز کرنا باعث حیرانگی ہے۔ دریں اثنا سابق آئی اے ایس آفیسر اور میدان سیاست میں نو وارد سیاستدان شاہ فیصل نے بھی ہفتہ کے روزلداخ کو الگ انتظامی صوبہ دینے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ لیہہ اور کرگل کے درمیان طویل فاصلہ ہے اور ہیڈکوٹرس لیہہ میں قائم ہوں گے لہذا کرگل میں ہیلتھ، تعلیم وغیرہ کے لئے صوبائی سطح کے انتظامات ہونے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پیرپنچال اوروادی چناب کے لوگوں کو الگ انتظامی صوبہ کا درجہ حاصل کرنے کے لئے عوامی سطح ہر تحریک چلانی چاہئے