اولیاء کرام کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں:علماء کرام

0
0

گاہنی کے محلہ سیداں میں ہندالولی حضرت خواجہ غریب نواز کے سالانہ عرس پاک کی تقریب کا ہوا انعقاد
سرفرازقادری
مینڈھر؍؍منکوٹ تحصیل کے گاہنی گاوں کے محلہ سیداں میں پیر طریقت مولانا سید جنید حسین شاہ کی قیادت میں ہندالولی حضرت خواجہ غریب نواز کا سالانہ عرس پاک تزک و احتشام سے منایاگیا۔ عرس پاک میں صبح سے قرآن خوانی و ختمات المعظمات کا ورد کیا گیا۔ بعدہ علماء کرام نے اولیاء کرام کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایاکہ اولیاء کرام کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، اولیاء اللہ نے انسانیت سے محبت اور مذمت کے ذریعے برصغیر میں اسلام پھیلایا آج بھی اولیاء کرام کا فیوض و برکات جاری ہے۔ اولیاء کرام نے اللہ تبارک تعالیٰ اور نبی کریمؐکی محبت کا پیغام عام کیا جس پر عمل کرکے ہم دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں۔ اولیاء و صوفیاء نے بھوک، جبر، افلاس اور تنگدستی جیسی صعوبتیں جھیل کر بھی اپنے اخلاق و کردار سے چٹائی پہ بیٹھ کر انقلاب پیدا کیا ۔اولیاء کرام کی سیرت و صورت اور اخلاق و کردار نے بت پرستوں کو خدا پرست بنا دیا۔علماء کرام نے فرمایاکہ ہمیں چاہیے کہ ہم بھی اولیاء کرام جیسا کردار اپنائیں۔ تاریخ دان اشاعت و تبلیغ دین کے لئے اولیائے امت کے کردار کو فراموش نہیں کر سکتا، اور ہر دور،ہر زمانہ اور تاریخ ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے ہم اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں۔ اولیاء کرام نے انسانوں کو اللہ سے قریب کرنے کا کام انجام دیا، جب کہ ان کی تعلیم یہ تھی کہ کوئی شخص کسی انسان کو دکھ پہنچاکر اپنے اللہ کو راضی نہیں کرسکتا اور جو شخص کسی انسان کو تکلیف دے گا، اللہ اسے اسی دنیا میں سزا دے گا۔ عرس پاک کے آخر میں عالم اسلام کے لیے دعا ہوئی اور لنگر تقسیم ہوا۔ اس موقع مولانا سید جنید حسین شاہ، مولانا سیدتعبیرحسین شاہ، مولانا سید اخیار حسین شاہ، مولاناسیداعجاز حسین شاہ، مولانامفتی محمدادریس ثقافی، مولانا جاوید رضانعیمی، مولانا خرشید، قاری محمدرفیع رضوی، کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء کرام و عوام اہلسنت نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا