راجیہ سبھا ممبر کے ساتھ جاوید گیگی کی دہلی میں ملاقات

0
0

نان پنشن اسکیم اور بڑھاپاپنشن اسکیم کے حوالے سے خصوصی بات چیت
ریاض ملک
منڈی؍؍ملازمین کو سبکدوشی کے بعد ملنے والی پنشن اسکیم کو 2010میں ختم کرکے نان پنشن اسکیم کو لاگو کیاگیاتھا۔ جس کو لیکر ملازم طبقہ اپنی آواز بلند کرتے آئے ہیں۔ لیکن ابھی تک ان کی آواز پر مرکزی یا جموں وکشمیر انتظامیہ نے کوئی دھیان نہیں دیاہے۔اسی سلسلہ میں جاوید اقبال گیگی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دہلی میں راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر سید ناصر حسین سے ملاقی ہوئے۔اور نان پنشن اسکیم کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔انہوں نے نمائیندہ لازوال سے بات کرتے ہوے جانکاری دی۔ ممبرموصوف سے ملاقات کے دوران جاوید اقبال نے اس اسکیم سے ملازمین کو سبکدوشی کے بعد ہونے والی مشکلات سے آگاہ کیا۔اور جموں وکشمیر میں تمام ملازمین کو سبکدوشی کے بعد بڑھاپہ اسکیم لاگو کرنے پر زوردیاہے۔جاوید اقبال نے بتایاکہ ممبر مذکور نے تفصیلی بات چیت سننے کے بعد پوری طرح اطمینان دلایا کہ اس پورے معاملہ کو راجہ سبھا میں اجاگر کیاجایگا۔ اور اس پر غوروحوض کے بعد بہتر فیصلہ کیاجائیگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا