وینزویلا کا بحران،چین کا پرامن مذاکرات کی ضرورت پر زور

0
0

وینزویلا کے بحران کا حل وہاں کے دستور کی حدود میں رہتے ہوئے عوام کے ہاتھ میں ہے،چینی وزارت خارجہ
ےواین این
بیجنگ´//چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وینزویلا کے سیاسی بحران کے حل کا واحد راستہ مسلسل مذاکرات ہیں۔ اس مناسبت سے چین نے کثیرالملکی کوششوں کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بیان میں کہا گیا کہ چینی حکومت یقین رکھتی ہے کہ وینزویلا کے بحران کا حل وہاں کے دستور کی حدود میں رہتے ہوئے عوام کے ہاتھ میں ہے۔ یہ چینی بیان وینزویلا کے بحران کے حل کے لیے بین الاقوامی رابطہ گروپ کے اجلاس کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس چودہ ملکی گروپ میں اسپین، اٹلی، پرتگال اور سویڈن بھی شامل ہیں۔ چین وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کا قریبی حلیف تصور کیا جاتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا