اسرائیل کا فوجی ریکارڈ پر حماس کا سائبر حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ

0
0

حماس کا سائبرحملہ کامیاب ہوجاتا تو غرب اردن میں کیمروں کی مدد سے اسرائیلی فوج کسی قسم کی معلومات حاصل نہ کرسکتی،رپورٹ
ےواین این
مقبوضہ بیت المقدس //اسرائیل نے دعویٰ ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) کے ہیکروں نے غرب اردن میں فوج کے بارے میںمعلومات کے حصول کےلئے سائبرحملہ کیا تھا تاہم اسے ناکام بنا دیا گیا۔اسرائیلی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ حماس کے ہیکروںنے اسرائیلی فوج کے مانیٹرنگ سسٹم پر سائبر حملہ کیا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اگرحماس کا سائبرحملہ کامیاب ہوجاتا تو غرب اردن میں کیمروں کی مدد سے اسرائیلی فوج کسی قسم کی معلومات حاصل نہ کرسکتی،اس کے علاوہ سائبرحملے کی کامیابی کی صورت میں اسرائیلی فوج کی آپریشنل کارروائیوں میں رکاوٹ پیدا ہوجاتی اور فوج کی نقل وحرکت میںبھی مشکلات درپیش آتیں۔اسرائیلی فوج کے ایک عہدیدارنوعام شاعر کا کہنا ہے کہ حماس کی طرف سے سائبرحملے بدستور جاری ہیں۔حال ہی حماس کی طرف سے فوج کے مانیٹرنگ نظام پر ایک بڑا سائبرحملہ کیا گیا جسے ناکام بنا یا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا