آتش خیز موادپھٹنے سے جاں بحق ہوئے طالب علم کے چہارم میں لوگوں کی بھاری شرکت

0
0

علاقے میں رنج و الم کی فضا، والدین اور عزیز و اقارب صدمے میں
تنہا ایاز
پلوامہ //رہمو پلوا مہ کے پانچویں جماعت کے طالب علم ،جس کی موت چند روز قبل بارودی شل پھٹنے سے ہوئی تھی،کی اجتمائی فاتحہ خوانی میں لوگوں کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔معصوم طالب علم کے جاں بحق ہونے سے علاقہ رنج و الم میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ والدین اور عزیز و اقارب سکتے میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع پلوا مہ کے رہمو علاقے کے پانچویں جماعت کے طالب علم جنید بلال جس کی موت چند روز قبل بارودی شل پھٹنے سے ہوئی تھی کے رسم چہارم میں لوگوں کے جم غفیر نے شرکت کی۔ادھر سوشل ورکرس کمیٹی کے چیئر مین غمگین مجید ناربلی نے اس واقعے پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی¿ درجات کی خاطر دعا کی اور ساتھ ساتھ اُنہوں نے جسمانی طور معذور آفتاب احمد وانی،جوکہ مرحوم کے قریبی رشتہ دار ہے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ جنید بلال نامی پانچویں جماعت کے اس طالب علم نے دس روز قبل دربگام پلوامہ میں ہوئی تصادم آرائی کی جگہ سے کچھ بارودی مواد اُٹھایا تھا اور رہمو پلوامہ کے قریب پہنچ کر یہ مواد ایک زوردار دھماکے سے پھٹا جس کی وجہ سے مذکورہ طالب علم شدید زخمی ہوا تھا بعد میں چند روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد یہ طالب علم زندگی کی جنگ ہار گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا