ایم شفیع رضوی
ریاسی ؍؍ نوجوان سماجی کارکن و گجر بکروال یوتھ ویلفیئر کانفرنس کے ضلع ریاسی کے نائب صدر چودھری مشتاق احمد گجر نے حکومت کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ضلع ریاسی کے دور دراز پہاڑی تحصیل چسانہ کی پنچائیت باگن کوٹ بنیادی سہولتوں سے محروم ہے بھاری برف باری کی وجہ سے پنچائیت کا رابطہ ضلع سے منقطع ہو چوکا ہے پانی بجلی سڑک ربطہ بالکل منقطع ہیں کئی سال قبل ہموسن سے ڈنڈا کوٹ تک سڑک کا کام شروع کیا گیا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر محکمہ اور متعلقہ ٹھیکیدار کام چھوڑ کر علاقہ سے روپوش ہو چکا ہے سڑک کا کام جوں کا توں پڑا ہوا ہے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اگر کوئی بیمار ہو جاتا ہے تو اس کو میلوں تک چارپائی پر اٹھا کر سڑک تک پہنچانا پڑتا ہے حکومت کی طرف سے یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ گاؤں گاؤں تک سڑکیں پہنچا دی گئی ہیں لیکن حکومت کا یہ دعویٰ باگن کوٹ کی عوام کے لیے ایک سبز باغ کی ہی طرح ہے جو خواب و خیال میں بنایا جاتا ہے موصوف مشتاق گجر نے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد باگن کوٹ کی عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں علاقے میں چیچی نالے پر پل نہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ علاقے کے لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے کہی اشخاص نالے پر پل نہ ہونے کی وجہ سے اپنی قیمتی جانیں گنوا چکے ہیں لیکن انتظامیہ کو پھر بھی باگن کوٹ کی عوام پر ترس نہیں آیا عوام کو راشن اور دیگر خوردونوش کی اشیاء کو اپنے گھروں تک پہنچانے کے لیے گھوڑوں خچروں پر لاد کر یا خود اٹھا کر پہچانا پڑتا ہے۔ موصوف نے مزید کہا کہ مذکورہ علاقے کی طرف انتظامیہ توجہ مرکوز کرے اور یہاں کی عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرے۔