ریاسی پولیس نے مائننگ بلاکس الاٹی، جے سی بی کے مالک اور مینیجرزکو گرفتارکیا

0
0

اوور چارجنگ اور چوری کے ذریعے دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا
شاہ نواز
ریاسی؍؍ریاسی پولیس نے چھ ایف آئی آر درج کیں اور چھ مجرموں کو گرفتار کیا جس میں معمولی معدنیات (ریت) بلاک کی کان کے ایک الاٹی کو ریت کے لیے لوگوں کی محنت سے کمائی گئی رقم کو دھوکہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور معمولی معدنیات کی چوری میں ملوث ایک جے سی بی کو ضبط کیا۔وہیںاوور چارجنگ کی شکایات ملنے پر ریاسی پولس نے دھوکہ دہی اور اوور چارجنگ کے چھ کیس درج کئے۔اس سلسلے میںکیس ایف آئی آرنمبر5,7,10 of 2022زیر سیکشن 420تھانہ ریاسی میں معصوم صارفین سے اوور چارجنگ کے لیے درج کیا گیا ہے۔ جبکہ مقدمہ ایف آئی آر نمبر 06 اور 17 تھانہ ارناس میں درج ہے۔تاہم انجی کھڈ ریاسی میں غیر قانونی کان کنی کے ایک اور واقعہ میں، ایف آئی آر نمبر 26of2022 تھانہ پولیس ریاسی میں درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔وہیں تحقیقات کے دوران اس معاملے میں ایکجے سی بی مشین بھی ضبط کی گئی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا