لازوال ڈیسک
جموں؍؍کمشنرجے ایم سی اونی لواسا نے جے ایم سی کانفرنس ہال میںاے بی سی ؍ اے آر وی مانیٹرنگ کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی تاکہ جے ایم سی حدود میں جاری اے بی سی ؍ اے آر وی پروگرام کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس موقع پراجلاس میں اے بی سی مانیٹرنگ کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔تاہم میٹنگ کے دوران جے ایم سی کے ذریعے چلائے جارہے اے بی سی/ اے آر وی پروگرام کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی گئی اور جموں کے ایم اے سی سی روپ نگر میں جاری اے بی سی/ اے آر وی پروگرام کی بہتر پیش رفت کے لیے مختلف فیصلے لیے گئے۔ ااس موقع پر ایم وی او، جے ایم سی ڈاکٹر سشیل کمار شرما نے اے بی سی/ اے آر وی پروگرام کی موجودہ صورتحال پر جانکاری فراہم کی ۔تاہم اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ مقامی اینیمل ویلفیئر آرگنائزیشنز جے ایم سیکے ساتھ مل کر کمیونٹی کے کتوں کے تئیں انسانی رویے کو بہتر بنانے کے بارے میں آگاہی کیمپوں کے انعقاد کے ذریعے عام لوگوں کی مشاورت میں اپنا حصہ ڈالیں گی اور ان کو بیدار کرنے، آگاہ کرنے کے لیے مستعد کوششیں کریں گی۔دریں اثناء کمشنر جے ایم سی نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے جے ایم سی حکام، جانوروں کے کارکنوں/ رضاکاروں اور جانوروں کی فلاح و بہبود کی تنظیموں کے درمیان بہتر تال میل پر زور دیا، تاکہ کتوں کی آبادی کو اینیمل ویلفیئر بورڈ کی طرف سے مقرر کردہ وقت میں کنٹرول کیا جا سکے۔