سپریم کورٹ نے کووڈ معاوضہ میں تیزی کے لئے نوڈل افسر مقرر کرنے کی ہدایت دی

0
0

نئی دہلی، //سپریم کورٹ نے کورونا وبا سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو ایک طے شدہ مدت کے دوران معاوضہ دینے کا عمل تیز کرنے کے لئے جمعہ کو ریاستی حکومتوں کو احکامات دیئے جج ایم آر شاہ کی صدارت والی سنگل بنچ نے ریاستوں سے کہاکہ کووڈ 19سے ہوئی اموات کی تفصیلات اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی (ایس ایل ایس اے) کود ستیاب کرائیں تاکہ معاوضہ دینے کے عمل میں تیزی لائی جاسکے اور اہل کنبوں کو رقم جلد دی جائے۔ عدالت نے اس کے لئے تمام ریاستوں کو ایک ایک نوڈل افسر (جو ڈپٹی سکریٹری کی سطح سے نیچے کا نہ ہو) مقرر کرنے کیلئے کہا ہے۔
بنچ نے کہاکہ اگر ایس ایل ایس اے کے رکن۔سکریٹری کو کسی بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو وہ ریاست کی طرف سے مقررنوڈل افسر سے رابطہ کرکے مدد لے سکتے ہیں۔
عدالت عظمی نے ریاستوں کی طرف سے بڑی تعدا د میں معاوضہ سے متعلق دعووں کو خارج کرنے کے سلسلہ میں زور دیکر کہا کہ تکنیکی طورپر کسی بھی دعوے کو خارج نہیں کیا جانا چاہئے اور نقص والی درخواستوں کے معاملہ میں ضروری اصلاح کا موقع دیا جانا چاہئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا