آج مجبور نہیں مضبوط وزیر اعظم ہے : نقوی

0
0

سنہ 2014 سے پہلے وزیراعظم کو کہیں ایک جگہ سے آرڈر ملتا تھا
یواین آئی

نئی دہلی؍؍مرکزی وزیر برائیاقلیتی امور مختارعباس نقوی نے گزشتہ آٹھ برسوں میں ملک میں ہونے والی تبدیلیوں کا حوالہ دیتے ہوئے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کہا کہ ملک میں مجبور نہیں مضبوط وزیر اعظم ہے ۔مسٹر نقوی نیصدر جمہوریہ کے خطبے پر شکریہ کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ملک نے سات دہائیوں میں بہت سے ایسے موقع اور لمحے دیکھے ہیں، جو کامیابی اور سفر کے تھے لیکن 2014 کے بعد ان آٹھ برسوں میں جو تبدیلیاں آئی ہیں ، اس پر توجہ مبذول کر رہا ہوں۔ آج دو ہندوستان ’سناتنی اورسمانتی‘ ہندوستان کی بات ہوتی ہے، لیکن ہمارا ہندوستان ایک ہندوستان ، اعظیم ہندوستان ہے۔ ہندوستان کوسوچنے اور سمجھنے کے لیے اندرا ازانڈیا اورانڈیا از اندرا ، کانگریس از انڈیا اور ایڈیا از کانگریس کی سوچ سے باہر نکلنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں ہندوستان نے اپنی پہچان بنائی ہے۔ ان آٹھ برسوں میں 28 ایسی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں جو بہت سے دوستوں کے ذہن میں ہوں گی۔ سنہ 2014 کے بعد جو تبدیلی اس ملک نے محسوس کی ہے اس سے سب سے بڑی جمہوریت میں وزیر اعظم کے عہدے کا وقار اور عزت بحال ہوئی ہے۔ سنہ 2014 سے پہلے وزیراعظم کو کہیں ایک جگہ سے آرڈر ملتا تھا۔ کابینہ اور حکومت کے فیصلے کو پھاڑ دیا جاتا تھا لیکن آج وزیر اعظم مجبور نہیں مضبوط ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا