’ذات مذہب نہیں عوام ایجنڈے پر ہوں انتخابات‘

0
0

مودی 16 ہزار کروڑ کے ہیلی کاپٹر خرید سکتے ہیں، کسانوں کے واجبات ادا نہیں کرسکتے: پرینکا
یواین آئی

بلندشہر/نینی تال/دہرا دون؍؍کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کو کہا کہ انتخابات پولرائزیشن،ذات پات و مذہب کے ایجنڈے کے بجائے عوامی مسائل پر لڑے جانے چاہئے۔کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو دہرادون میں انتخابی منشور جاری کرنے کے موقع پر مرکزی اور ریاستی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اپنے لئے 16ہزار کروڑ کے دو ہوائی جہاز خرید سکتے ہیں۔ لیکن ملک کے گنے کے کسانوں کے 14 ہزار کروڑ کے واجبات ادا نہیں کر سکتے۔پرینکا نے بلند شہر کی سکندرآباد اسمبلی حلقے سے اپنے پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرینکا نے کہا’انتخابات عوام و ترقی سے وابستہ مسائل پر لڑیجانے چاہئے نہ کہ الیکشن کو ذات مذہب اورفرقہ کے نام پر پولرائز کرنے کی کوشش کی جارہے۔پرینکا نے کہا کہ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ سڑک اور ہیلتھ کے شعبے میں ان کے لئے کیا کیا گیا ہے۔’لیکن یہ کافی مایوس کن ہے کہ سیاسی پارٹیاں صرف ذات پات اور پولرائزیشن کی سیاست میں مصروف ہیں۔پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کو بلند شہر کے دھوراو گاوں پہنچ کر حال ہی میں پیش آئے اجتماعی عصمت دری وقتل متاثرہ کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔اس دوران پرینکانے متاثرہ کنبے سے تقریبا 40منٹ تک بات چیت کی جنہوں نے پرینکا کو اپنی پوری آبیتی سنائی۔پرینکا نیمتاثرہ کنبے کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے حصول انصاف کی اس لڑائی میں ہر ممکن تعاون پیش کرنے کا تیقن دیا۔ملحوظ رہے کہ گذشتہ دنوں بلند شہر کے دھورائو گاوں میں پیش آئے اجتماعی عصمت دری و قتل کے واقعہ نے ہاتھرس کی یاد کو تازہ کردیا ہے۔موصول اطلاع کے مطابق مجرمین نے پہلے متاثرہ کے ساتھ عصمت دری کیا اور پھر قتل کردیا۔ متاثرہ کنبے نے پولیس پر ان کے مرضی کے برعکس رات کی تاریکی میں زبردستی لاش کی آخری رسوم کی ادائیگی کا الزام عائد کیا ہے۔متاثرہ کنبے کے مطابق اس ضمن میں درج ایف آئی آر میں ریپ کے دفعات بھی نہیں لگائے گئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ کانگریس جنرل سکریٹری آج انتخابی تشہیر کے لئے بلند شہر کے دورے پر ہیں جہاں وہ ڈور ٹو ڈور مہم کے ساتھ روڈ شو بھی کررہی ہیں۔وہیںکانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو دہرادون میں انتخابی منشور جاری کرنے کے موقع پر مرکزی اور ریاستی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اپنے لئے 16ہزار کروڑ کے دو ہوائی جہاز خرید سکتے ہیں۔ لیکن ملک کے گنے کے کسانوں کے 14 ہزار کروڑ کے واجبات ادا نہیں کر سکتے۔محترمہ واڈرا نے الزام لگایا کہ کورونا وبا کے دوران مرکزی اور ریاستی حکومت نے لوگوں کو مرنے کے لیے چھوڑ دیا تھا۔ اس دوران ویکسین اور آکسیجن برآمد کی گئی۔ حکومت کو کورونا وبا سے لڑنے اور سہولیات کی تیاری کے لیے ایک سال کا موقع ملا، لیکن مودی حکومت کچھ نہ کر سکی۔ یہی وجہ ہے کہ دوسری لہر میں آکسیجن کی کمی کے باعث لوگوں کی جانیں گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے۔ ڈیزل اور پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں سے کسان بھی پریشان ہیں۔ ملک میں ذات پات کے نام پر لوگوں کو لڑایا جا رہا ہے۔بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے محترمہ واڈرا نے کہا کہ بجٹ میں ہیرا سستا ہو گیا ہے جبکہ دوا کی قیمت مہنگی ہو گئی ہے۔ گیس، ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے سے مہنگائی عروج پر ہے۔ مرکزی حکومت بی ایچ ای ایل جیسے اداروں کو بیچنے میں لگی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دو صنعتکار دوستوں کی جیبیں موٹی ہو رہی ہیں۔ ان کی وجہ سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور گیس، ڈیزل، پیٹرول کے پیسے ان کی جیبوں میں جا رہے ہیں۔کانگریس جنرل سکریٹری نے یہ بھی کہا کہ ریاست میں بھی ڈبل انجن والی حکومت ناکام ہوگئی ہے۔ ریاست میں کئے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے۔ ریاستی حکومت ناکام ہو چکی ہے اور اب انتخابات کے پیش نظرپھر سے وعدے کیے گئے ہیں۔ حکومت کی شبیہ کو چمکانے کے لیے تمام رقم اشتہارات پر خرچ کی گئی ہے۔ ریاست میں سرکاری عہدے بھی نہیں بھرے گئے۔ تعلیم اور صحت کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے۔انہوں نے ریاست کے لوگوں سے کہا کہ ا?پ ا?نکھیں کب کھولیں گے۔ ریاست میں اچھی تعلیم، صحت اور روزگار کے لیے کانگریس حکومت کو اپنا ووٹ دیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت پانچ سالوں میں چار لاکھ نوکریاں فراہم کرے گی۔اس موقع پر انہوں نے اپنی پارٹی کا انتخابی منشور بھی جاری کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا