اسدالدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ

0
0

اترپردیش کے ضلع ہاپوڑ کے تلکونہ تھانہ علاقے میں ہواحملہ
یواین آئی

غازی آباد؍؍اترپردیش کے ضلع ہاپوڑ کے تلکونہ تھانہ علاقے کے نیشنل ہائی وے۔9 پر چھجارسی ٹول پلازے پر گاڑی سوار دو نامعلوم بدمعاشوں نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی گاڑی پر فائرنگ کر دی اور ہتھیار چھوڑ کر فرار ہوگئے۔اویسی کی قافلے میں چار گاڑیاں شامل تھیں۔موصول اطلاع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اویسی یوپی کے ضلع میرٹھ کے کٹھور اسمبلی حلقے میں اپنی امیدوار کے حق میں انتخابی مہم میں شرکت کے بعد دہلی واپس لوٹ رہے تھے۔ان کے قافلے میں چار گاڑیاں سوار تھیں۔ جب ان کا قافلہ این ایس 9 کے چھجاری ٹول پلازہ پر پہنچا کی اچانک بائیک سوار حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔گاڑی ایم آئی ایم لیڈر کی گاڑی پر لگی۔حملہ آروں نے تقریباً 4راونڈ فائرنگ کی اور ہتھیار موقع پر ہی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔اس ضمن میں پولیس کی جانب فی الحال کوئی جانکاری نہیں مل سکی ہے۔وہیں اسدالدین اویسی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا’کچھ دیر پہلے چھجارسی ٹول پلازے پرمیری گاڑی پر4 راؤنڈ فائر کی گئی۔ فائرنگ کے وقت موقع پر 3-4 لوگ تھے اور فائرنگ کرنے کے وہ موقع سے فرار ہوگئے۔ ملزمین ہتھیار وہیں چھوڑ گئے۔میری گاڑی پنکچر ہو گئی، لیکن میں دوسری گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے نکل گیا۔ ہم سب محفوظ ہیں۔ الحمدللہ’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا