پارو منچندہ کی یومِ جمہوریہ پریڈمیں شمولیت

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍خواتین ہر شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں ۔امسال یوم جمہوریہ کی تقریب کے موقع پر بھی خواتین نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔وہیں یوم جمہوریہ کے موقع پر مولانا آزاد میموریل کالج کی این ایس ایس رضا کار پارو منچندہ نے جوش و جذبے کے ساتھ پریڈ میں حصہ لیکر کالج کا نام روشن کیا ۔واضح رہے پارو منچندہ پانچویں سمسٹر کی طالبہ ہیں اور این ایس ایس کی ایک بہترین رضا ء کار بھی ہیں۔انہوں نے یوم جمہوریہ کی پریڈ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ان کی نمایاں کامیابی پر کالج انتظامیہ نے مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات سے نوازہ۔کالج پرنسپل پروفیسر جی۔ایس۔رکوال نے این ایس ایس ناڈل آفیسر کی کاوشوںکوسراہتے ہوئے پارو منچندہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کیلئے اپنی نیک خواہشات پیش کی ہیں اوراُمیدظاہرکی ہے کہ این ایس ایس رضاکاریونہی کالج کانام روشن کرتے رہیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا