حکومت وادی کے درماندہ مسافروں کیلئے طبی اور کھانے کی سہولیات کا انتظام نہیں کر رہی :انجینئر ریشی

0
0

جموں میں این سی پی کا احتجاج ،کہا مسافروں کو ہوائی سروس کے ذریعے سرینگر پہنچایا جائے
لازوال ویب ڈیسک
جموںجموں سرینگر قومی شاہراہ کی حالت کی وجہ سے جموں میں درماندہ مسافروں اور طلاب کے پیش نظر این سی پی نے ایک احتجاج کیا اور کہا کہ حکومت درماندہ مسافروں کو زندگیوں بچانے میں ناکام ہوئی ہے ۔اس ضمن میں انجینئر ریشی کول کلم نیشنل ایگزکیوٹیو کونسل ممبر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جموں میں وادی سے تعلق رکھنے والے کئی مسافر پریشان ہیں اور حکومت کی جانب سے ان کیلئے طبی سہولیات اور کھانے کا انتظام نہیں کیا جا رہا ہے ۔وہیں ریشی نے ریاست جموں و کشمیر کے گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ درماندہ مسافروں کیلئے ہوائی سروس کا انتظام کر کے انھیں سرینگر پہنچایا جائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا