قدرتی معدنیات کے خزانوں کو باہر کے ٹھیکیداروں کو سپرد کرکے یہاں کے لوگوں سے روزگار چھینا گیا:محبوبہ مفتی
مختار احمد
گاندربل؍؍پی ڈی پی صدر اور سابقہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے آج مرکزی سرکار پر الزام عاید کرتے ہوئے کہا کہ بڑے دعویٰ کے باوجود جموں کشمیر میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔محبوبہ مفتی آج لار گاندربل میں قاضی محمد افضل کی اہلیہ کی انتقال پرتعزیت کرنے اْن کے گھر آئیں تھیں۔اس موقعے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے محبوبہ نے کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد جموں کشمیر میں بے روزگاری بڑھ گئی ہے۔ اْنہوں نے کہا گاندربل میں نالہ سندھ کے علاوہ جموں کشمیر میں جتنے بھی ندی نالے ہیں جہاں سے بے روزگار اور غیر افراد اہنا روزگار حاصل کرتے ہیں ان کو باہر کے ٹھیکیداروں کو ٹھیکے پر دیکر یہاں کی ایک بڑی آبادی کو بے روزگار کردیا ہے ۔انہوں نے مرکزی سرکار پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں کے بے روزگاروں کو روزگار تو نہیں فراہم کرسکتے ہیں لیکن اْن سے روز گار چھینا ہے۔محبوبہ نے کہا کہ اْن کا قاضی افضل کے گھر کے ساتھ گہری وابستہ گی ہے اور آئیندہ بھی رہے گی۔محبوبہ مفتی نے حال ہی میں سری میں ایک جواں سال لڑکی پر اسیڈ حملے پر تبصری کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک قابل مذمت فعل ہے۔انہوں نے پولیس کی اس پر سراہانہ کی کہ پولیس نے قلیل وقت میں اس اسیڈ حملے میں ملوث افراد کو پکڑا تاہم محبوبہ نے اس کیس کے تفتیشی افسران پر زور دیا کہ وہ اس کیس کی تفتیش میں سرعت لاکر مجرموں کو جلد کفیر کرار تک پہنچایا جائے۔محبوبہ کے ہمراہ گاندربل کے کء پی ڈی پی سینیر لیڈران کے علاوہ بشیر میر بھی تھے۔