ضلع پونچھ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری غلام حسین چیچی سابق سرپنچ شاہپور کا سانحہ ارتحال

0
0

خطہ پیر پنچال کی مذہبی،سیاسی وسماجی شخصیات کا اظہار دکھ
منظور حسین قادری
پونچھ؍؍ضلع پونچھ کی معروف ونامور شخصیت چوہدری غلام حسین چیچی سابق سرپنچ شاہپور کے اچانک انتقال پرملال پر خطہ پیرپنچال کے مذہبی,سیاسی وسماجی حلقوں نے گہرے صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا "مرحوم چیچی صاحب متصلب راسخ العقیدہ ،اؤلیاء اللہ، مشائخ وسادات ،علماء وطلاب کے بیحد معتقد ,صاف دل، حق گو ،بیباک ,منکسرالمزاج,بردبارسیاسی وسماجی فہم وفراست کیعلمبردار اور بالخصوص منبع فیوض وبرکات فیض عالم جہاں پناہ سلطان پونچھ حضرت سائیں بابا میراں بخش علیہ الرحمہ کے حقیقی محب تھے "جن کا سانحہ ارتحال سماج وسوسائٹی کے افراد کو ایک خلاء محسوس ہو رہا ہے اس ضمن میں رب لم یزل کے حضور بلندی درجات اورجنت الفردوس کے لئے دعاؤں کے ساتھ خطہ پیر پنچال کی مذہبی ,سیاسی ,سماجی ,فلاحی,رفاعی تنظیموں بالخصوص جماعت اہل سنت صوبہ جموں رجسٹرڈ,سنی علماء وکونسل جموں وکشمیر رجسٹرڈ، تنظیم المدارس اہل سنت (صوفی)جموں وکشمیر،نجمن علماء اہل سنت جموں وکشمیر ,تحریک صوت الاولیاء جموں وکشمیر ,حقانی میموریل ویلفئیر سوسائٹی جموں وکشمیر , سائیں میراں بابا درویش غلام قادر ٹرسٹ رجسٹرڈ گو نتریاں پونچھ,پیر پنچال ویلفئیر سوسائٹی ,سری مستان ویلفیئر گوجر ٹرسٹ،نظامیہ ویلفیئر ایجوکیشنل ٹرسٹ, انڈین نیشنل گانگریس پونچھ,نیشنل کانفرنس پونچھ ,پپل ڈیموکریٹک پارٹی پونچھ کے علاوہ این جی اوز، ٹرسٹوں ,انجمنوں کی قیادت اور خطہ پیر پنچال کی اہم شخصیات نے چیچی صاحب کی عظیم یادگار پیکر علم وعمل مبلغ اسلام حضرت علامہ لیاقت حسین اظہری صاحب کی بارگاہ میں اس عظیم صدمے پر تعزیت پیش کی ہے اور لواحقین وپسماندان کو صبر کی تلقین کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا