33923 کروڑ روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کیے جائیں گے
سی این آئی
سرینگر؍؍مرکزی بجٹ میں جموں و کشمیر کیلئے35581 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق منگل کو مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں بجٹ پیش کیا۔ اس میں آئندہ مالی سال کیلئے جموں کشمیر کیلئے 35581 روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس میں سے 33923 کروڑ روپے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ترقیاتی کاموں پر خرچ کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 279 کروڑ روپے ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ کے طور پر، 624 میگاواٹ کیرو ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کیلئے 476.44 کروڑ روپے گرانٹ کے طور پر مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سرمائے کے اخراجات کیلئے 500 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ساتھ ہی ڈل اور نگین جھیل کی شان رفتہ بحال کرنے کیلئے273 کروڑ روپے اور دیگر اخراجات کو پورا کرنے کیلئے باقی رقم مختص کی گئی ہے ۔