بینکنگ سسٹم نے وباکے معاشی جھٹکے کو اچھی طرح سنبھالا: اقتصادی سروے
یو ا ین ائی
نئی دہلی ؍؍ حکومت نے آج کہا کہ کمرشل بینکنگ سسٹم نے اب تک وبا کے معاشی جھٹکے کو اچھی طرح سے سنبھالاہے، حالانکہ کچھ اثرات کے انے میں تاخیر ہورہی ہے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں اقتصادی جائزہ (اکنامک سروے) 2021-22 پیش کیا جس میں یہ دعویٰ کیا گیاہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ 31 دسمبر 2021 تک، بینک کریڈٹ گروتھ 9.2 فیصد رہی۔ پرسنل لون میں 11.6 فیصد اضافہ ہوا ہے جو پچھلے سال 9.2 فیصد تھا۔ ہوم لون، بینکنگ کریڈٹ کے سب سے بڑا جزو ہوم لون میں نومبر 2021 میں 8 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ گاڑی قرض(کار لون) میں اضافہ نومبر 2021 میں بہتر ہو کر 7.7 فیصد تک ہو گیا جو نومبر 2020 میں 6.9 فیصد تھا۔سروے میں کہا گیا ہے کہ زرعی قرض میں زبردست اضافہ جاری رہا جو 2021 میں 10.4 فیصد رہا جبکہ 2020 میں یہ 7 فیصد تھا۔ مائیکرو اور چھوٹی صنعت کے شعبے کے قرض میں 12.7 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا جو ایک سال پہلے 0.6 فیصد تھا۔ یہ مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز (ایم ایس ایم ای) سیکٹر میں قرض کے بہاؤ کو بڑھانے کے لیے حکومت اور ریزرو بینک آف انڈیا(ار بی ائی) کی طرف سے کیے گئے مختلف تدابیر کی اثر کو کو ظاہر کرتے ہیں۔سروے میں بتایا گیا کہ فیکٹرنگ پوری دنیا میں سرمائے کا ایک اہم ذریعہ ہے، خاص طور پر ایم ایس ایم ای کے لیے۔ اس لییفیکٹرنگ ریگولیشن (ترمیمی) ایکٹ، 2021 کو وسیع طور پر یو کے سنہا کمیٹی کی سفارشات کے مطاق ترامیم کے ساتھ پاس کیا گیا تھا۔ ترامیم نے ایکٹ میں پابندی والی دفعات کو ا?سان بنایاہے اور یہ بھی یقینی بنایا ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا کے تحت ایک مضبوط ریگولیٹری/مانیٹرنگ میکانزم موجود رہے۔اقتصادی سروے کے مطابق، کورونا کی ویکسین نہ صرف اس عالمی وبائ سے بچانے میں کامیاب ہوئی بلکہ معیشت کے لیے بھی اہم ثابت ہوئی۔ اس لیے اب انہیں ‘میکرو اکنامک انڈیکیٹرز’ کے طور پر بھی دیکھا جانا چاہیے۔ ہندوستان کا قومی کووڈ ٹیکہ کاری پروگرام دنیا کے سب سے بڑے ٹیکہ کاری پروگراموں میں سے ایک رہا ہے۔ اس کے تحت، کووڈ ویکسین نہ صرف مقامی طور پر تیار کی گئی، بلکہ اپنی آبادی کو مفت ویکسین کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گ?ا، جو دنیا کی دوسری بڑی آبادی ہے۔ مرکزی بجٹ 2021-22 میں، ملک گیر کووڈ -19 ٹیکہ کاری پروگرام کے تحت ویکسین حاصل کرنے کے لیے 35000 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔ بڑے پیمانے پر اور تیز رفتار ٹیکہ کاری کی بدولت لوگوں کی گزر بسرکو یقینی بنایا گیاہے۔اقتصادی جائزے میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جو کووڈ ویکسین تیار کر رہے ہیں۔ ملک نے دو ہندوستانی کووڈ ویکسین کے ساتھ شروعات کی۔ Kovishield اور Covaxin ہندوستان میں بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والے ٹیکے ہیں۔ Covishield کی تقریباً 27 کروڑ خوراکیں اور Covaxin کی چھ کروڑ خوراکیں ہر ماہ تیار کی جا رہی ہیں۔ عالمی وبائ سے تقریباً تمام سماجی خدمات متاثر ہوئی ہ?ں لیکن صحت کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ سال 2019-20 میں صحت کے شعبے پر 2.73 لاکھ کروڑ روپے خرچ کیے گئے تھے، جبکہ 2021-22 میں اس پر 4.72 لاکھ کروڑ روپے خرچ کیے گئے، جو تقریباً 73 فیصد زائد ہے۔سروے میں کہا گیا ہے کہ 2021-22 کے مرکزی بجٹ میں، 64180 کروڑ روپے کی لاگت سے اگلے پانچ سالوں میں بنیادی، ثانوی اور علاقائی صحت کی نگہداشت کے نظام کی استعداد کار میں اضافہ کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی بجٹ 2021-22 میں ٹیکہ کاری کے لیے 35000 کروڑ روپے کا التزام کیا گیا ہے