ہماری اجتماعی کوشش ہے کہ ان کے عظیم نظریات کو مزید مقبول بنایا جائے :وزیر اعظم

0
0

مہاتما گاندھی کی 74ویں برسی پر ملک نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا
یو این ائی
نئی دہلی،؍؍ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 74 ویں برسی پرملک نے انہیں دلی خراج عقیدت پیش کیا۔صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی سمیت مختلف پارٹیوں کے لیڈروں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹر کووند، مسٹر مودی اور مسٹر گاندھی نے راج گھاٹ پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔اتوار کو یوم شہدا کے موقع پر یہاں جاری ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ گاندھی جی کی تحریک بنیادی طور پر سماجی، اقتصادی اور اخلاقی اصلاحات کی تحریک تھی جس میں ملک کی ترقی کے ساتھ ساتھ کمزور طبقات، خواتی، کسان اور دیہی ہندوستان کی جامع ترقی کی بھی انہیں فکر تھی۔ اس موقع پر تمام اہل وطن ملک کو بھوک اور سماجی معذوریوں جیسے غربت، جہالت، ناخواندگی، امتیازی سلوک سے نجات دلانے کا عہد کریں۔مسٹر نائیڈو نے کہاکہ’’آج مہاتما گاندھی کی برسی پر میں بابائے کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہماری تحریک آزادی کو سچائی اور عدم تشدد کی اخلاقی بنیاد فراہم کی۔ باہمی ہم آہنگی، سماجی اتحاد، خود کفالت، صفائی ستھرائی اور اپنے اردگرد کے ماحول سے ہم آہنگ طرز زندگی کو یقینی بنا کر ہم بابائے قوم کو حقیقی خراج عقیدت پیش کر سکتے ہیں۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کیاکہ ’’باپو کو ان کی برسی پر خراج عقیدت۔ ہماری اجتماعی کوشش ہے کہ ان کے عظیم نظریات کو مزید مقبول بنایا جائے۔ آج یوم شہدا پر میں ان تمام عظیم شخصیات کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے بہادری سے ہمارے ملک کا دفاع کیا۔ ان کی خدمات اور بہادری کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘‘مسٹر امیت شاہ نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مہاتما گاندھی کے افکار ہمیشہ ملک کی خدمات کے لیے حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھاکہ ’’مہاتما گاندھی جی نے ہر ہندوستانی کے دل میں سودیشی، سوبھاشا اور سوراج کا جذبہ بسایا۔ ان کے خیالات اور نظریات ہر ہندوستانی کو ہمیشہ ملک کی خدمت کرنے کی ترغیب دیتے رہیں گے۔ آج قابل احترام باپو کی برسی پر میں انہیں دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔‘‘مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ گاندھی جی سچائی اور عدم تشدد کے پجاری تھے اور جب تک سچ ہے اور جہاں سچ ہے، گاندھی جی زندہ رہیں گے۔
انہوں نے کہاکہ ’’ایک ہندوتو وادی نے گاندھی جی کو گولی ماری تھی۔ تمام ہندوتو وادیوں کو لگتا ہے کہ گاندھی جی نہیں رہے۔ جہاں سچ ہے وہاں اج بھی باپو زندہ ہیں۔‘‘دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیاکہ "بابائے قوم مہاتما گاندھی کی عظیم شخصیت، ان کے خیالات اور نظریات ہم سب کو ایک بہتر ہندوستان کی تعمیر کے لیے حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں۔ باپو جی کے چرنوں میں ڈھیروں خراج عقیدت۔اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مہاتما گاندھی کو ان کی برسی پر یاد کرتے ہوئے کہاکہ "ہندوستانی تحریک آزادی کے عظیم ہیرو، بابائے قوم، سچائی اور عدم تشدد کے پجاری مہاتما گاندھی کو ان کی برسی پر عاجزانہ خراج عقیدت۔ آپ کے قائم کردہ اعلیٰ انسانی اقدار اور نظریات پر عمل کرتے ہوئے ہم سب ‘رام راجیہ’ کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا