سرکار کا گھر گھر بجلی کا دعویٰ بے بنیاد: مشتاق گجر
ایم شفیع رضوی
ریاسی ؍؍ نوجوان سماجی کارکن و گجر بکروال یوتھ ویلفیئر کانفرنس ضلع ریاسی کے نائب صدر مشتاق احمد گجر نے حکومت کی طرف سے آئے روز کیے جانے والے دعوے گھر گھر بجلی پہنچانے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکار کا یہ دعوی اس وقت جھوٹ ثابت ہوتا ہے جب ضلع ریاسی کے ملی کوٹ چنگرہ برانگلہ گاؤں میں پہنچ کر دیکھا جائے تو مذکورہ گاؤں کے لوگ آج بھی لکڑیاں جلا کر اپنے گھروں کو روشن کرتے ہیں اس ترقی یافتہ موجودہ دور میں جہاں تعلیم کی سخت اہمیت ہے ہر کوئی اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم یافتہ بنانا چاہتا ہوں لیکن ملی کوٹ و چنگرہ برانگلہ گاؤں کے لوگوں کو آج بھی اپنے بچوں کی تعلیم کو جاری رکھنے کے لیے رات کو لکڑیاں جلا کر اپنی تعلیم کی خواہش پوری کرنی پڑ رہی ہے مذکورہ گاؤں میں آج سے تقریباً 4 سال پہلے محکمہ بجلی نے کام شروع کیا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر کام کو آدھا ادھورا چھوڑ کر محکمہ علاقہ سے روپوش ہو گیا ہے۔ اس کا واضح ثبوت ہے جگہ جگہ کھمبے کھڑے اور ان پر اور سبز درختوں پر لٹکتی ہوئی تاریں مذکورہ گاؤں چنگرہ و برانگلہ دیگر بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں جیسے سڑک پانی و طبی سہولیات و انٹرنیٹ وغیرہ سے محروم ہیں مشتاق احمد گجر نے ضلع انتظامیہ بالخصوص ڈپٹی کمشنر ریاسی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ گاؤں کی طرف توجہ مرکوز کی جائے اور یہاں پر رہنے والے لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔