اوقاف اسلامیہ ایڈمنسٹریٹر کی مدت کار کو توسیع دی جائے : علمائے کرام

0
0

لازوال ڈیسک
پونچھ ؍؍کو علماء کرام کا ایک اہم اجلاس مسجد عمر بن خطاب پونچھ منعقد ہوا۔ جس میں اوقاف اسلامیہ کا کام کی سراہنا کی گئی ۔ اس موقع پر موجود ایڈمنسٹریٹر اوقاف اسلامیہ ریاض آتش کی گذشتہ سالوں کی عمدہ کارکردگی کا اعتراف کیا گیا۔علمائے کرام نے کہا ان کی مدت کار میں بالخصوص اوقاف اسلامیہ کے دفتر میں تمام ریکارڈ درست کیا گیا ۔اوقاف اسلامیہ کی جائداد جو لوگوں کے ناجائز قبضہ میں تھی اس کے واگزار کرانے کی کوشش کی گئی ۔ضلع پونچھ کی تین تحصیلوں کے بعض ائمہ کرام کو پہلے مرحلے میں وظیفے کا مقرر کرنا وغیرہ شامل ہے۔ تمام حاضرین علماء کرام نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ پہلی بار پونچھ اوقاف اسلامیہ کو ایک قابل اعتماد اور حوصلہ وہمت رکھنے والا ایڈمنسٹریٹر ملا ہے ۔جو مکمل طور اکثر اوقات اوقاف کے مسائل کے حل کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں ۔ اس موقعہ پر علمائے کرام نے اوقاف ایڈمنسٹریٹر کی مدت کام بڑھانے کا مطالبہ کیا ۔علمائے کرام نے موجودہ ایڈمنسٹریٹر اوقاف اسلامیہ پونچھ کو اوقاف اسلامیہ کی جایداد کے تحفظ کے لئے قانونی طور تعاون بھی فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔انہوںنے عوام کو تلقین کی اوقاف کے تعلق سے جو بھی مسائل ہوں براہ راست اوقاف اسلامیہ دفترمیں ائیں اوقاف اسلامیہ دفتر کے دروازے ہمیشہ عوام کے لئے کھلے ہوں۔اس موقعہ پر کثیر تعداد میں علمائے کرام موجود تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا