پی ڈی پی کی مرحوم یشپال شرما کے

0
0

اہل خانہ کے ساتھ تعزیت
ماجد چوہدری
پونچھ؍؍ سابق پی ڈی پی جنرل سیکریٹری و سابق رکن قانون ساز کونسل شیرِپونچھ شری یشپال شرما کے انتقال کے بعد پی ڈی پی لیڈران و کارکنان کا ایک قافلہ ان کے گھر پر آیا اور یشپال شرما کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انکے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے سکون کیلئے دعائیں بھی کیں۔یشپال شرما پونچھ کے ایک قدآور لیڈر تھے اور پی ڈی جماعت سے وابستہ تھے۔
پی ڈی پی کے دور اقتدار کے دوران وہ پارٹی کے جنرل سیکریٹری کے عہدے پر فائز رہے جبکہ اس کے ساتھ ہی وہ قانون ساز کونسل کے رکن بھی رہے ہیں۔پی ڈی پی لیڈران و ورکران جو تعزیت کے لیے یشپال شرما کی رہائش گاہ پر انکے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرنے کے لیے آئے تھے ان میں نائب صدر پی ڈی پی چوہدری عبدالحمید ، راجندر منہاس ریاستی سیکریٹری، امتیاز بانڈے ریاستی سیکریٹری، معروف منہاس، چھتر سنگھ، بھوشن ڈوگرہ، ضلع صدر پی ڈی پی پونچھ شمیم احمد گنائی ، ایڈوکیٹ سجاد چوہان پی ڈی پی میڈیا کوآرڈینیٹر پیر پنجال خطہ، نوجوان لیڈر جاوید ریشی و دیگر لیڈران و کارکنان شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا