کسی بھی مہذب سماج میں تشدد کی جوازیت نہیں پیش کی جاسکتی:الطاف بخاری

0
0

بجبہاڑہ اننت ناگ میں پولیس اہلکار کے قتل کی مذمت کی
یو این ائی
سرینگر ؍؍اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے نامعلوم بندوق برداروں کی طرف سے بجبہاڑہ اننت ناگ کے حسن پورہ علاقہ میں ہیڈ کانسٹیبل علی محمد کو گولی مار کر ہلاک کرنے کی پرزور مذمت کی ہے۔ یہاں جاری بیان میں بخاری نے اس بزدلانہ حملے کو انتہائی دلدوز قرار دیتے ہوئے سوگوار کنبہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایک مہذب معاشرے میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں اور ایسے واقعات نے جموں وکشمیر کو ایک لمبے عرصے سے مشکلات میں گھیرے رکھا ہے۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہاکہ کتنی معصوم جانوں کو قربانیاں پیش کرنی پڑیں گی اور مزید کتنے گھر اُجڑیں گے؟، ان ان بنیاد پرست طاقتوں نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہی کیا ہے اور اس بے حس تشدد کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کی ضرورت ہے، میں اس نفرت انگیز حملے کی مکمل مذمت کرتا ہوں اور مقتول پولیس اہلکار کے اہل خانہ سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں‘‘ ۔ اس طرح کے غیر انسانی واقعات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بخاری نے کہا کہ آج ایک اور خاندان کوخونریزی کے اس قابل مذمت چکر میں اپنے واحد کفیل کو کھونا پڑا۔ انہوں نے حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ مقتول پولیس اہلکار کے اہل خانہ کو معقول ایکس گریشیا ریلیف فراہم کرے اور اس طرح کی گھناؤنی کارروائیوں کو روکنے کی کوششیں کرے تاکہ کوئی قیمتی جانیں ضائع نہ ہوں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا