گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے 871 ہلاکتیں

0
0

یو این ائی
نئی دہلی ؍؍ بھلے ہی ملک میں کورونا کی صورتحال میں بتدریج بہتری آ رہی ہو لیکن گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مرنے والوں کی تعداد میں بڑا اضافہ ہوا ہے ، گزشتہ 24گھنٹوں کیدوران 871 مریضوں کی ہلاکت کی رپورٹ ہے، جب کہ ایک دن پہلے یہ تعداد 627 تھی۔ ملک میں 24 گھنٹوں میں 56 لاکھ 72 ہزار 766 کووڈ افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہفتہ کی صبح 7 بجے تک ایک ارب 65 کروڑ 4 لاکھ 87 ہزار 260 افرا کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ہفتہ کو مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 20 لاکھ 4 ہزار 333 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 4.19 فیصد ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 35 ہزار 532 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ اسی عرصے کے دوران 3 لاکھ 35 ہزار 939 مریض جان لیوا وبا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ اب تک ملک میں کووڈ سے کل تین کروڑ 83 لاکھ 60 ہزار 710 لوگ شفا یاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 93.89 فیصد اور اموات کی شرح 1.21 فیصد ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا