مسقط،// ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے ویمن ہاکی ایشیا کپ 2022 میں جمعہ کے روز یہاں تیسرے اور چوتھے دور کے میچ میں چین کو 2-0 سے شکست دے کر کانسے کا تمغہ جیت لیا نوجوان فارورڈ شرمیلا دیوی (13) اور تجربہ کار ڈریگ فلکر گرجیت کور (19) کے گول سے سویتا پونیا کی زیرقیادت ہندوستانی ٹیم کو اپنی ایشیا کپ مہم تیسرے نمبر پر ختم کرنے میں مدد ملی۔
میچ کا آغاز مشکل تھا۔
دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں ہاکی کھیلی اور ایک دوسرے کے ہسٹرائیکنگ سرکل میں داخل ہونے کی کوشش کی۔