جموں و کشمیر کانگریس نے قرارداد منظور کی ،غلام نبی آزاد کو انتخابی مہم کی قیادت دینا چاہتے ہیں

0
0

کہا آزاد کے دور اقتدار میں بہتر کام ہوئے ،امید ہے راہل گاندھی قرارداد کو منظور کریں گے
لازوال ڈیسک
جموںجموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے سابق لجسلیٹروں،نائب صدور، جنر سیکریٹریوں اور ضلع صدور نے یہاں ایک قرارداد کو منظوری دیتے ہوئے خزب اختلاف کے لیڈر و جنرل سیکریٹری آل انڈیا کانگریس کمیٹی غلام نبی آزاد کو آنے والے انتخابات کی انتخابی مہم کی قیادت دینے کی بات کی ہے ۔وہیں شرکاءنے غلام نبی آزاد کی قیادت میں کانگریس جماعت کی فتح کی امید جتائی اورکہا کہ موصوف کے دور اقتدار میں ریاست میں ہوئے ترقیاتی کاموں سے ہمیں امید ہے کہ بہتر نتائج بر آمد ہونگے۔شرکاءنے امید جتائی کہ اے آئی سی سی کے صدر راہل گاندھی اس قرارداد کو قبول کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ آزاد موصوف کی قیادت میں ریاست کے تینوں خطوں سے لیڈران یکجہ ہو کر کام کریں گے۔اس موقع پر مدن لال شرماسابق ایم پی، پیرزادہ سعید، شام لال شرما، جی ایم سروڑی، جی این مونگا، الحاج عبدالرشید، محمد امین بٹ، عثمان مجید، چوہدری اکرم، بلبیر سنگھ، نریش گپتا، وکار رسول وانی، کانتا بہن، منوہر لال، محمد انور بٹ، امرین بدر و دیگران قرارداد کا حصہ بنے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا