ملک میں کوروناسے شفایاب ہونے والوں کی تعدادمیں بڑا اضافہ

0
0

اب تک تین کروڑ 80 لاکھ 24 ہزار 771 افراد کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں
یو این ائی
نئی دہلی ؍؍ ملک اس وقت کورونا وبا کی تیسری لہر کی زد میں ہے اور انفیکشن کی صورتحال میں معمولی بہتری کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 251209 نئے معاملات سامنے ا?ئے، حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ اس کے مقابلے میں تقریباً ایک لاکھ زیادہ 347443 افراد صحت یاب ہوئے ہیں ملک میں 24 گھنٹوں میں 57 لاکھ 35 ہزار 692 کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں اس کے ساتھ ہی جمعہ کی صبح 7 بجے تک ایک ارب 64 کروڑ 44 لاکھ 73 ہزار 216 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 21 لاکھ 5 ہزار 611 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 5.18 فیصد ہے۔ملک میں اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 80 لاکھ 24 ہزار 771 افراد کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 93.60 فیصد ہے۔ اس کے ساتھ ہی 627 لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کااعدادوشماربڑھ کر 492327 ہو گیا ہے۔ ملک میں اس وقت شرح اموات 1.21 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 15 لاکھ 82 ہزار 307 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 72 کروڑ 37 لاکھ 48 ہزار 555 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا