طلباء کی مدد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی

0
0

پرنسپل سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے اسکولوں کا دورہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں ؍؍پرنسپل سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بی کے سنگھ نے آج گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول بخشی نگر اور گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول چھنی ہمت کا دورہ کر کے اسکولوں کے روز مرہ کے کام کا جائیزہ لیا ۔ ان کے ہمراہ چئیر پرسن جے کے بی او ایس ای وینا پنڈتا ، ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں ڈاکٹر روی شنکر شرما ، جوائینٹ ڈائریکٹر ایس سی ای آر ٹی سریندر کمار ، سی ای او جموں سورج سنگھ راٹھور ، ڈی آئی ای ٹی پرنسپل جموں روشن لال اور محکمہ سکولی تعلیم کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ا نہوں نے لائیبریریوں ، سائینس لیبارٹریوں ، کمپیوٹر لیبارٹریوں ، کلاس رومز کا معائینہ کیا اور عملے کے ارکان اور طلباء کے ساتھ بات چیت کی تا کہ طلباء اور اساتذہ کو خاص طور پر کووڈ 19 کی وجہ سے درپیش مسائل کی ایک بڑی تعداد کا اندازہ لگایا جا سکے ۔پرنسپل سیکرٹری نے اساتذہ اور طلباء کو یقین دلایا کہ ان کی مدد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی اور ہر ایک طالب علم محکمہ سکولی تعلیم کیلئے اہم ہے اور اس مشکل وقت میں ان کی مدد کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔ انہوں نے تدریسی طبقے سے کہا کہ وہ متاثر ہونے والے تعلیمی فریم ورک کو دوبارہ پٹری پر لانے کیلئے اپنا تعاون دیں ۔ چئیر پرسن جے کے بوس نے کہا کہ بوس طلباء اور ان کے والدین کی ضروریات اور توقعات کو پورا کرنے کیلئے خود کو دوبارہ جانچنے اور نئے سرے سے ایجاد کرنے کے مسلسل عمل میں ہے ۔ نظام کو منصفانہ ، شفاف ، تیز تر اور طلباء اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے اوقات میں تقاضوں کے مطابق بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ ٹیکنالوجی متعارف کرائی جا رہی ہے ۔بعد میں ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں نے جوائینٹ ڈائریکٹر ایس سی ای آر ٹی مسٹر سریندر کمار اور چیف ایجوکیشن آفیسر جموں مسٹر سورج سنگھ راٹھور کے ساتھ گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری اسکول گول گجرال کا دورہ کیا ۔ انہوں نے سکول میں نئے نصب شدہ سی سی ٹی وی سسٹم کا افتتاح کیا اور عملے کے ارکان سے کہا کہ وہ تعلیم کو دوستانہ بنانے کیلئے کام کریں جس کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن ہر ممکن مدد فراہم کرے گا ۔ دورہ کرنے والی ٹیم نے اساتذہ اور طلباء کو درپیش مسائل کا نوٹس لیا اور بروقت حل کی یقین دہانی کرائی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا