یو این آئی
نئی دہلی؍؍ راجدھانی دہلی میں کورونا کے معاملات میں کمی کے بعد اب ویک اینڈکرفیو اور بازاروں پر نافذ ا?ڈ-ایون سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ رات میں کرفیو جاری رہے گا دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کے ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز میٹنگ میں دہلی کے بازاروں کی دکانوں میں نافذ طاق-جفت کے فارمولے کو ہٹانے کے ساتھ ہی ویک اینڈ کرفیو کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا حالانکہ رات کا کرفیو پہلے کی طرح جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ سنیما ہال 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھلیں گے۔ شادی کی تقریب میں بھی 200 افراد کی شرکت پر رعایت ہوگی۔ دہلی میں سرکاری دفاتر 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھلیں گے۔ اسکولوں اور تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور وہ اگلے احکامات تک بند رہیں گے۔