سرینگر جموں شاہراہ پر پھر پسیاں گر آئی

0
0

ٹریفک کی نقل و حمل کچھ گھنٹوں متاثر ، بعد میں پھر بحال
سی این آئی
سرینگر؍؍جمعرات کو ایک مرتبہ پھر سرینگر جموں شاہراہ کے کئی مقامات پر تازہ پسیاں گر آنے کے باعث شاہراہ کو کئی گھنٹوں تک گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کر دیا گیاتاہم بعد میں شاہراہ کو قابل آمد رفت بنانے کے بعد درماندہ گاڑیوں کو آگے جانے کی اجازت دی گئی اور شاہراہ پر دوبارہ ٹریفک بحال ہوئی ۔ سی این آئی کے مطابق جمعرات کی صبح کئی مقامات پر پسیاں کے باعث جموں سرینگر شاہراہ گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند رہی۔اس دوران بارڈر روڑ آرگنائزیشن اور سیول انتظامیہ کی جانب سے شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے قابل بنانے کے سلسلے میںکام شروع کیا جس کے بعد بدھ کی بعد دوپہر شاہراہ کو صاف کر لیا گیا اور درماندہ پڑی گاڑیوں کو اگے جانے کی اجازت دی گئی ۔ جموں سرینگر شاہراہ کے محکمہ ٹریفک کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی کہ جمعرات کی صبح کو پنتھال کے مقام پر بھاری برکم پتھر نیچے گر آئے جس کے نتیجے میں شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت کو روک دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ متعلقہ ایجنسیوں نے شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کے لئے مشینری اور نفری کو کام پر لگا دیا ۔ ٹریفک حکام کے مطابق ٹریفک جام کو مد نظر رکھتے ہوئے گاڑیوں کو قاضی گنڈ سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور ان کو قاضی گنڈ میں ہی روک کر رکھ دیا گیا جس کے بعد شاہراہ صاف ہونے کے بعد ہی شاہراہ پر دن بھر درماندہ پڑی گاڑیوں کو آگے جانے کی اجازت دی گئی ۔ خیال رہے کہ وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے والی سرینگر جموں شاہراہ اکثر موسم سرما میں بھاری برفباری کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بند ہو جاتی ہے جس کے بعد ہزاروں گاڑیاں مختلف مقامات پر درماندہ ہو کر رہ جاتی ہے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا