جموں و کشمیر میں کرونا وائرس کا قہر جاری

0
0

4959نئے مثبت معاملات سامنے آئے ،07کووِڈ مریضوں کی موت واقع
لازوال ڈیسک
جموں؍؍حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے4959نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے3565کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 1394کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,19,731تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مدت کے دوران 07کووِڈ مریضوںکی موت واقع ہوئی ہے جس میں صوبہ کشمیر سے 06 اورصوبہ جموں سے 01 اَفرادتعلق رکھتے ہیں۔اِسی دوران آج مزید6264اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے3371افراداور کشمیر صوبے کے2893افرادشامل ہیں۔آج بلیگ فنگس یامیوکور مائیکوسِس(mucormycosis) کا آج کوئیمعاملہ سامنے آیا ہے ۔یوٹی میں تصدیق شدہ معالات کی تعداد 51ہے۔کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 33677کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,03,28,501تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,19,731معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے46657(صوبہ جموں میں 11591 اور کشمیر صوبے میں35066 )سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 3,68432اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,642تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,377کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,265کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,11,21,558ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 27؍جنوری 2022ئ؁کی شام تک2,07,01,827نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,19,731 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔علاوہ ازیں اَب تک56,83,819افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں13,574اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔46657فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ4,27058اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق51,91,888اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں841ضلع بارہمولہ میں784 ،بڈگام میں440، پلوامہ ضلع میں 135،ضلع کپواڑہ میں 529،ضلع اننت ناگ میں 299،ضلع بانڈی پورہ میں 130،ضلع گاندربل میں87اور ضلع کولگام میں 295اور ضلع شوپیان میں 25نئے معاملات درج کئے گئے۔اِسی طرح جموں میں703،ضلع اودھمپور میں 31،ضلع راجوری میں68،ضلع ڈوڈہ میں162،ضلع کٹھوعہ میں 23،ضلع سانبہ میں 110،ضلع کشتواڑ میں 165،ضلع پونچھ میں25، ضلع رام بن میں99اور ضلع رِیاسی میں8نئے معاملات آج سامنے آئے ہیں ۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ اُنہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔دریں اثنأ لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اَپنی دہلیز پر فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔اِس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے ) ،,0191-2674444,0191-2674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( صوبہ کشمیر ) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروناوائرس(کووِڈ۔19)سے متعلق جانکاری اِن نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔کسی بھی قسم کی کووِڈ۔19 اِستفسار کے لئے براہِ کرم www.covidrelief.jk.gov.in پر لاگ اِن کریں۔ قارئین ڈی آئی پی آر جے اینڈ کے کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ@diprjk،ویب سائٹ: http://www.jkdirinf.in، ویب پورٹل :jkinfonews.com اور فیس بُک @JKInformationOfficial پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا