3اہلکار زخمی ہونے کے بعدہسپتال میں داخل
ایک غیر ملکی سمیت 2ملی ٹنٹ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر جائے واردات سے فرار:آئی جی پی
کے این ایس
سری نگر؍؍جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے چیک نوگام علاقے میں بدھ کی شام فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان شروع ہونے والا تصادم آرائی اور آپریشن کئی گھنٹوں کے بعد ختم ہوا ہے جس میں تین فورسز اہلکار زخمی ہوئے ۔اس دوران انسہکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے بتایا یہاں محاصرے میں آنے والے ملی ٹینٹوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جنوبی کشمیر کے چیک نوگام علاقے میں بدھ کی شام فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان ایک تلاشی آپریشن کے دوران آمنا سامنا ہوٓ ہے جس دوران علاقے میں گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا ہے جس میں ابتدائی طو ر 3 اہلکار زخمی ہوئے ۔ذرائع نے بتایا علاقے میںابتدائی فائرنگ کے بعد فوج نے تینوں اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیا ہے اور علاقے میں مذید کمک کو طلب کر کے وسیع علاقے میں مخاصرہ سخت کرکے تلاشی کارروائیاں شروع کی ہے ۔پوری رات علاقے میں تلاشی آپریشن جاری رہا ہے اور اس دوران نہ ہی جنگجوئوں کے ساتھ دو بارہ سامنا ہوا ہے اور نا ہی کوئی گولیوں کا سامنا ہوا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا جنگجوئوں ابتدائی فائرنگ کے بعد جائے جھڑپ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔جس کے بعد جمعرات کی صبح آپریشن شروع ختم کیا گیا اس سے قبل دفاعی ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بدھ کی شام کو شوپیاں کے چیک نوگام گاوں کو محاصرے میں لے کر جونہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو اسی اثنا میں وہاں پر موجود جنگجووں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔انہوں نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں کی ابتدائی فائرنگ میں تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر بادامی باغ فوجی اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمی اہلکاروں کی شناخت سومویر کمار، لانس نائیک مینک سنگھ اور لانس نائیک سنیل کمار کے بطور ہوئی ہے۔ادھر انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج، وجے کمار نے جمعرات کو کہا کہ شوپیاں میں کل شام ایک انکاؤنٹر میں پھنسے ہوئے ایک غیر ملکی جنگجو سمیت دو جنگجو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ عسکریت پسند اندھیرے کی وجہ سے موقع سے فرار ہو گئے اور علاقے میں تصادم شروع ہونے کے بعد فورسز کی طرف سے شہریوں کو نکالا گیا۔انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے ابتدائی تبادلے کے دوران دو فوجیوں کو گولی لگنے سے چوٹیں آئیں اور انہیں فوری طور پر قریبی صحت کی دیکھ بھال کی سہولت میں منتقل کر دیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ شوپیاں کے نوگام چیک گاؤں میں کل شام جنگجوؤں کی موجودگی کے بعد انکاؤنٹر شروع ہوا تھا۔