99 سالہ جمی کارٹرصدارتی امیدوارکملا ہیرس کو ووٹ دینے کے لیے پر جوش

0
0

واشنگٹن، 04 اگست (یواین آئی) سابق امریکی صدر جمی کارٹر امریکہ کے سابق زندہ صدور میں سے سب سے پرانے ہیں ۔ 99 سالہ کارٹر پچھلے ڈیڑھ سال سے اپنی بیماری کا گھر پر ہی علاج کرا رہے ہیں۔
اپنی صحت کی خرابی اور بڑھاپے کے باوجود وہ ڈیمو کریٹ صدارتی امیدوار کو ووٹ دینے کے لیے پر جوش ہیں ۔
ان کے ایک پوتے نے یکم اکتوبر کو کارٹر کی 100 ویں سالگرہ کے حوالے کارٹر سے پوچھاا کہ کیا اپ 100 ویں سالگر منانے کے لیے پر امید ہیں ۔ جس پر کارٹر نے کہا میں کوشش کررہا ہوں کہ کملا ہیرس کو ووٹ ڈالنے تک زندہ رہ سکوں۔
واضح رہے امریکی صدارتی انتخاب پانچ نومبر کو ہو رہا ہے۔ 59 سالہ نائب صدر کملا ہیرس کو ڈیمو کریٹس نے جوبائیڈن کی جگہ صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔ جو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کر رہی ہیں۔
جمی کارٹر اسرائیل حماس جنگ کے بارے میں بھی باخبر رہنےکی کوشش کرتے ہیں ۔وہ 1977 سے 1981 تک امریکہ کے صدر رہ چکے ہیں ۔ آجکل اپنے گھر میں بیماری اور بڑھاپا کاٹ رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا