ڈیلر سے نوے کلو راشن بازیاب، ڈیلر کو جرمانہ
سید نیاز شاہ
پونچھ//محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری پونچھ کے چنڈک کے ڈیلر پر ایک بیوہ کے ڈیڑھ سال سے راشن کھانے کا الزام عائد تھا جس کو لےکر بیوہ چنہ بی کی بیوہ بیٹی صغیرہ بی جموں و کشمیر انصاف مو¿ منٹ کے چیئر مین جاوید اقبال کے پاس پہنچی ،جس پر انہوں نے زرائع ابلاغ کے زریعہ معاملہ کو متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ حکام تک پہنچا کر چنہ کو انصاف دینے کی مانگ کی تھی، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلوں پر شائع ہوئی خبر پر متعلقہ محکمہ نے کاروائی کرتے ہوئے یہ ثابت پایا کہ ڈیڑھ سال سے چنہ کو راشن نہیں مل رہا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر متعلقہ محکمہ صغیر احمد نے اس معاملے کو باریک بینی سے لے کر معاملہ کی چھان بین کرکے بیوہ کیلئے 90 کلو راشن بطور ریکوری وصول کیا۔ متعلقہ ڈیلر نے اس حوالہ سے جانکاری دی کہ بیوہ کی طرف سے کوئی بھی اس کے پاس راشن لینے نہیں آیا تھا جس پر انہوں نے اس کو راشن دے دیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے انصاف مو¿منٹ اور نمایاں میڈیا کی کوریج کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایک جائز مسلہ کو انکی نظروں میں لایا جس سے ایک بیوہ کو انصاف ملا۔ انہوں نے بیوہ موصوفہ کو دس کلو اضافی راشن دے کر مفت ایک کوںٹل راشن دیا جس کی انہوں نے مذکورہ ڈیلر کو پنلٹی ڈالی۔ جاوید ریشی نے اس موقع پر جہاں متعلقہ محکمہ کا شکریہ ادا کیا وہیں انہوں نے روزنامہ لازوال کا شکریہ ادا کیا جو ہمیشہ حق اور انصاف کی آواز بن کر عوام کی نمائندگی کی۔ صغیرہ بی نے جاوید ریشی اور انصاف مو¿منٹ کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ موصوفہ کو راشن دیتے وقت اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور جاوید ریشی کے علاوہ متعلقہ محکمہ کے ملازمین، انصاف مو¿منٹ کے دیگر ارکان میں عبدالرشید شاہ پوری، محمد شریف کوہلی، ماسٹر زاکر حسین، چئیر مین محمد افضل خان و دیگران موجود تھے۔