بھلیسہ بلاک جکیاس پنچائت چانپل آمیری میں سڑک میں بار بار پسی آنے سے عوام پریشان

0
0

بیماروں کو ہسپتال پہنچانے میں لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا : حاجی محمد ابراہیم کاندل
منظور سمسھال
بھلیسہ؍؍ بلاک جکیاس پنچائت چانپل آمیری میں سڑک میں پسی آنے سے عوام کو کافی پریشانی کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔برفباری سے سڑک خستہ حالی کا شکار ہے ۔نائب سرپنچ چودھری حاجی محمد ابرا ہیم کاندل نے پریس نام سے جاری بیان میں کہا کہ علاقہ چانپل کافی پسماندہ ہے ۔جہاں کئی صدیوں کے بعد گاڑی کی سڑک کا ملی ہے ۔لیکن اس کے بعد بھی سکون سے چلنا نصیب نہیں ہو رہا ہے عوام کو بارش یا برفباری میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ سڑ ک میںپسیاں گرآنے سے عوامی کافی پریشان ہے انہوںنے انتظامیہ سے فوری اس جانب دھیان دینے کی اپیل کی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا