بھلیسہ پنچائت منو کے دیہات آج بھی قدیم دور میں

0
0

ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا :نریش کمار ٹھاکور
منظور سمسہال
بھلیسہ ؍؍ بلاک چلی پنچائت منو اے بی کی عوام اس برفباری میں کافی پریشان ہے بی جے پی کے جنرل سیکرٹری منڈل بلاک چلی نریش کمار ٹھاکور نے پریس نام سے جاری بیان میں کہا کہ پنچائت منو اے بی کا علاقہ ہماچل چمبہ کے ساتھ ملتا ہے کہیں صدیوں سے عوام سڑک کے لئے ترس رہی ہے۔ لیکن اس کمزوری سے ہر ایک کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ۔ تازہ برفباری سے زکام ،بخار اور کھانسی دیگر اور بیماری کے اندر بھی لوگ مبتلا ہیں۔ اور اس برفباری اور سردی کے موسم میں کافی غریب عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے لوگو ں نے انتظامیہ سے فوری عوامی مدد کرنے کی اپیل کی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا