جمیل کوہلی، نذیر گجر، گلزار جٹ نے بھی سوگوار خاندان کے ساتھ کیا اظہار تعزیت
ماجد چوہدری
پونچھ// پونچھ ضلع کی مامور شخصیت و قدآور لیڈر شری یشپال شرما کے انتقال پر پونچھ حلقہ سے رکن ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ و کانگریس ضلع صدر چوہدری عبدالغنی اور انکی لخت جگر و ننگالی صاحب سائیں با با حلقہ سے رکن ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ ڈاکٹر نازیہ غنی نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے تو وہیں چیئرمین بلاک ڈیولپمنٹ کونسل پونچھ جمیل کوہلی و چیئرمین بلاک ڈیولپمنٹ کونسل ننگالی صاحب سائیں با با و کانگریس ضلع جنرل سیکریٹری گلزار جٹ نے بھی انکے انتقال پر گہرے رنج و غم اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی سبھی نے مرحوم کی روح کو سکون کے لیے دعائیں بھی کی ہیں۔